Sunday, 19 May 2024, 03:14:42 am
اذلان شاہ ہاکی کپ:آج پاکستان کامقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا
May 05, 2024

ملائشیا میں اذلان شاہ ہاکی کپ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل ہوں گے۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔

گزشتہ روز ایپوہ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔