چین کے صدر شی جن پنگ نے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسلامی سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہاکہ چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جن کی دوستی کی طویل تاریخ موجود ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک نے باہمی دلچسپی کے اہم امور اور اہم مسائل میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر روایتی دوستی قائم رکھنے اور عالمی ترقی، عالمی تحفظ اور عالمی تہذیب کے اقدام پرمشترکہ عملدرآمد کرنے کیلئے تیار ہے ۔