Friday, 21 June 2024, 01:08:28 am
پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ ٹیک کانفرنس آج ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہوگی
January 06, 2023

پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ ٹیک کانفرنس اور ایکسپو جس کا موضوع 2023 FUTURE FEST ہے آج ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہورہی ہے ۔کانفرنس کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً تین سو سے زائد مقررین ابھرتی ہوئی نئی ٹیکنالوجیز پرلیکچر دیںگے ۔کاروباری شخصیات ، فیصلہ ساز ، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور جدت پسند دور حاضر کے اہم پہلوئوں اور مستقبل محفوظ بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار کے موضوع پر تبادلہ خیال کریںگے۔ریڈیو پاکستان نے اس موقع پر تاریخ میں پہلی بار اپنا سٹال لگایا ہے جس کا مقصد حالیہ نئی ٹیکنالوجی ، تربیتی کورسز، کلیدی اقدامات اور شرکاء کیلئے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔