Monday, 06 May 2024, 07:35:14 pm
وزیراعظم رواں ماہ کی 28 سے 29 تاریخ تک ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرینگے
April 26, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ کی 28 سے 29 تاریخ تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی تعاون، نمو اور توانائی سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔