بلوچستان کے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ہر خاندان کو چالیس لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہید کے اہل خانہ کو اضافی دس لاکھ روپے کی رقم بھی دی جائیگی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ زخمیوں کو اضافی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمی سکیورٹی اہلکاروں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔