Thursday, 02 May 2024, 02:45:22 pm
گوادر میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ امدادی سرگرمیاں جاری
April 19, 2024

گوادر میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے جی پی اے ریسٹ ہاس اور یونین کونسل سربندن میں میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مریضوں کی بڑی تعداد کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور انہیں مفت ادویات اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جنت بازار اور ملا فاضل چوک سے نکاسی آب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نکاسی آب کے عمل کو دیگر متاثرہ علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔