Saturday, 27 April 2024, 09:36:54 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے متعدد علاقوں میں موسم جزوی ابر آلو رہے گا
March 07, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اوراس کے ملحقہ علاقوں میں موسم جزوی طورپرابرآلود رہنے، بعض مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہ کراچی بیس پشاور بارہ کوئٹہ اور مری صفر گلگت چھ اور مظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،بارہمولہ اورجموں میں میں مطلع ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ،Leh منفی نو اور شوپیاں میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔