Sunday, 26 May 2024, 04:28:40 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
April 07, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ جنوبی حصوںمیں گرم رہے گا۔اس دوران میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد 13ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 22 کراچی 25 پشاور 16کوئٹہ اور مری 10 اور گلگت 8ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے جبکہ جموں، Leh، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولا میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، Leh صفر اور شوپیاں سات ڈگری سینٹی گریڈ