Saturday, 27 April 2024, 09:15:12 pm
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کا امکان
March 08, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میںمطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے، بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تیرہ کراچی انیس پشاور بارہ کوئٹہ صفر گلگت چھ مری ایکاور مظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے جبکہ LEHمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورجموں میں میںخشک رہنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں تین سینٹی گریڈ جموں گیارہ LEH منفی دس پلوامہ اور بارہ مولہ میں دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔