Saturday, 27 April 2024, 08:05:18 pm
وزیراعظم آج مظفر آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے
March 08, 2024

وزیراعظم شہباز شریف آج مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کریں گے اور بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف متاثرین میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔