Wednesday, 09 September 2026, 02:21:25 pm
 
وزیراعظم نے 50 برقی گاڑیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیں
September 08, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس کے جدید، محفوظ اور ماحول دوست نظام کے فروغ کے لیے پچاس الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کی ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گاڑیوں کی چابیاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد پولیس کو پولیسنگ کی جدید صلاحیتوں سے لیس کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کو جدید بنانے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے ایک مثالی پولیس فورس کے طور پر خدمات انجام دینی چاہئیں۔