Tuesday, 08 September 2026, 01:56:04 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 08, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی اٹھائیس

پشاور ستائیس

کوئٹہ سولہ

گلگت اور مظفرآباد بائیس

جبکہ مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس ، لیہہ دس جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔