Wednesday, 09 September 2026, 02:07:56 pm
 
ناکام آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا
September 09, 2026

ناکام آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا۔

مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیے اور من گھڑت فرضی کہانیاں نشر کرنے میں مصروف رہا۔

بھارت کے اپنے سابق فوجی افسران نے بھی بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانیے کو بے نقاب کر دیا۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر میجر جنرل راجن کوچھر نے کہا کہ مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90 فیصد بھارتی میڈیا چینلز حقائق کے منافی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

میجر جنرل (ریٹائرڈ) راجن کوچھر کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پر مبنی مصدقہ خبریں موجود ہی نہیں تھیں۔

سابق بھارتی افسر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے۔

معرکہ حق میں پاکستان کے شدید حملوں کے بعد بھارتی میڈیا بے معنی اور غیر منطقی بیانیے بنانے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق سابق بھارتی افسر کا بیان ایک بار پھر اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران خود ساختہ اور گمراہ کن کہانیاں گھڑیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا نے بھارتی شکست چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مضحکہ خیز دعوے کیے، جن پر دنیا بھر میں بھارتی میڈیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔