Saturday, 27 April 2024, 09:11:20 am
حکومت کا بچوں میں نشوونما کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے احساس مراکز قائم کرنے کا فیصلہ
January 10, 2022

حکومت نیبچوں میں نشوو نما کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ملک کی تمام تحصیلوں میں رواں برس احساس نشوو نما مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں احساس نشو ونما مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ احساس نشو ونما سکیم کے تحت حاملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی مائوں اوردو سال تک کی عمر والے بچوں کی مائوں کو غذائیت کے لیے نقد رقم کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رقوم کی فراہمی کو غذائی تحفظ ،حفاظتی ٹیکوں ، طبی نگہداشت اور صحت کے متعلق آگاہی کی تربیت میں شمولیت سے منسلک کیا گیا ہے۔