Thursday, 30 May 2024, 02:29:37 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و ابرآلود رہے گا
April 10, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد مظفرآباد اور کوئٹہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بائیس کراچی ستائیس پشاور بیس مری تیرہاور گلگت نو ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر دس اننت ناگ آٹھ شوپیاں سات ڈگری سینٹی گریڈ، Leh منفی سات جموں انیس پلوامہ نو اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ