Monday, 20 May 2024, 11:13:45 pm
آج اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان
May 10, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

تاہم وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان خیبرپختونخوا بالائی پنجاب اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور پشاور انتیس

کراچی اٹھائیس

گلگت پندرہ

کوئٹہ بائیس

مظفر آباد بیس

اورمری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ بارہ مولہ اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ LEH میں موسم خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر شوپیاں اور اننت ناگ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس Leh تین، پلوامہ اوربارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔