جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تہتر ہزار چھ سو ستر ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ چوہتر ہزار چھ سو ساٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔