Friday, 11 September 2026, 02:48:44 pm
 
مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کو دھچکا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی منڈیوں سے انخلا تیز
September 11, 2026

بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارتی سرکاری بانڈز سے سرمایہ نکالنے کا رجحان تیز ہوگیا ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری اور بہتر منافع کے حصول کے لیے بھارتی سرکاری بانڈز سے رقم نکال کر ترقی یافتہ ممالک منتقل کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگست سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار 987 کروڑ روپے کے بھارتی بانڈز فروخت کر چکے ہیں۔

دی وائر کے مطابق بھارت میں شرح منافع کا فرق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کم کر رہا ہے، جس سے بھارتی منڈی کی کشش متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلومبرگ کی جانب سے بھارتی مقامی قرضوں کو عالمی منڈیوں کے اشاریے میں شامل نہ کرنے سے بھی بھارتی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی صحافی ابھینو تریویدی کے مطابق کم منافع، بلند مالیت، کمزور کرنسی اور زیادہ ٹیکس عالمی سرمایہ کاروں کی بھارتی منڈی میں سرمایہ کاری کے رجحان کو کم کر رہے ہیں۔