Thursday, 10 September 2026, 02:31:55 pm
 
ہندو قوم پرستی نے بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کے دعووں کا پول کھول دیا
September 10, 2026

بھارت میں ہندو مذہبی اکثریت کی بالادستی اقلیتوں کے وجود پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔ ہندوتوا کے نظریے پر قائم مودی حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کے وجود کے درپے ہوگئی ہے۔

انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت بھارت میں غیر ہندو ہونا جرم بن گیا ہے۔ ہندوتوا سے متعلق حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا متعصب ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکھنڈ بھارت ہندوتوا نظریے کا خواب ہے، جس کے مطابق ہندو ہی دنیا پر حکمرانی کریں گے۔ مسیحی سیاسی ورکر ڈاکٹر جان دیال کے مطابق ہٹلر کی طرح ہندوتوا کے بانیوں نے بھی ایسے وطن کا تصور پیش کیا جس میں صرف ایک گروہ کو تمام اختیارات حاصل ہوں۔

ڈاکٹر جان دیال کے مطابق ہندوتوا کے تحت بھارت میں ہندو مذہب، نسل اور قومیت کے علاوہ اسلام یا عیسائیت کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی سیاست مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے کر اقلیتوں کے حقوق کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ ہندو قوم پرستی کے سنگین ہوتے اثرات نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم اور جمہوریت کے کھوکھلے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔