Friday, 26 April 2024, 07:48:44 pm
پنجاب:نمک کی 56 کان کن کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کافیصلہ
March 12, 2023

پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں نمک کی کان کنی کی چھپن کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ نگران وزیراعلی سید محسن نقوی کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا ۔

کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ لائسنس کی منسوخی کے طریقہ کار اور ٹھوس نمک پالیسی میں ترمیم کرنے کیلئے منظوری دے گی تاکہ نمک کے کان کنی کے طریقہ کار کو شفاف بنایاجاسکے۔

نگران کابینہ نے یونیفارم طلباء کو میٹرو بس سروس میں فری سفر کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں محکمہ توانائی کو ہدایت کی گئی کہ وہ توانائی بجٹ پالیسی کے تحت توانائی بچت کیلئے اقدامات کرے۔