حکومت پنجاب اور خوراک کے عالمی پروگرام نے صوبے کے کم عمر بچوں میں غذائی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک ہزار روز پر مبنی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج لاہور میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیاما سے ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیوٹریشن فورس کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔