میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی اکسٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور سیکٹر کے علاقے برکی میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے اگلے مورچے پرتعینات پلاٹون کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیاجو مسلسل توپ خانے اور ٹینکوں کے حملوں کی زد میں تھی۔
انہوں نے دشمن کی مسلسل فائرنگ سے بلاخوف اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ بی آر بی نہر کا دفاع کیا۔
وہ انیس سو پینسٹھ میں آج کے روز دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ سینے پرلگنے سے جام شہادت نوش کرگئے ۔