Sunday, 13 September 2026, 09:14:40 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا سابق وفاقی وزیر چودھری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
September 12, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چودھری محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اورمتحرک رکن پارلیمنٹ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔