Monday, 14 September 2026, 10:31:45 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 13, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی اٹھائیس

پشاور چھبیس

کوئٹہ اورمظفرآباد بائیس

گلگت پندرہ

اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور شام اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ گیارہ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔