Thursday, 10 September 2026, 02:32:24 pm
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
September 10, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور دوپہر کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیس، کراچی ستائیس، پشاور اٹھائیس، کوئٹہ بیس، گلگت سولہ، مری پندرہ اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ سات اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔