Wednesday, 09 September 2026, 02:07:50 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا
September 09, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروںکا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انتیس

کراچی اور پشاور ستائیس

کوئٹہ اٹھارہ

گلگت سولہ

مری پندرہ

اور مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ آٹھ اور اننت ناگ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔