Monday, 14 September 2026, 10:31:45 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے
September 14, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراور جنوب مشرقی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اورژالہ باری کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈکیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی انتیس

پشاور ستائیس

کوئٹہ اور مظفرآباد بائیس

گلگت اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے

، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ آٹھ جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔