Monday, 14 September 2026, 11:35:18 pm
 

مزید خبریں

 
بغیر ٹرائل عمر خالد کی قید کو چھ سال مکمل، بھارتی نظام انصاف پر بڑا سوالیہ نشان
September 13, 2026

بھارت میں متنازع قانون کے تحت بغیر ٹرائل طویل عرصے سے قید عمر خالد کی حراست نے بھارتی نظام انصاف اور انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی جریدے دی کوئنٹ کے مطابق، عمر خالد گزشتہ چھ سال سے جیل میں ہیں اور گھٹن اور سانس رکنے کے احساس کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے بعض بی جے پی رہنما آزاد ہیں، جبکہ عمر خالد تاحال قید ہیں۔

عمر خالد کو بغیر ٹرائل قید رکھنے کے ساتھ ضمانت کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

ان کی والدہ اپنے بیٹے کی جدائی میں آج بھی غمزدہ ہیں، جبکہ عمر خالد کے والد نے بھارتی نظام انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکارہ قرار دیا ہے۔

میئر نیویارک زہران ممدانی بھی عمر خالد کو خط لکھ کر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔

سابق بھارتی جج دیپک گپتا نے بھارتی سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی میں تاخیر نے عمر خالد سے آزادی اور جلد انصاف کا حق چھین لیا ہے۔

عمر خالد کی طویل حراست اور مقدمے کی کارروائی میں تاخیر نے بھارت میں انصاف کے دعوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔