Monday, 14 September 2026, 11:35:59 pm
 

مزید خبریں

 
مودی حکومت کی معاشی ناکامی، بھارت کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ نوکریوں سے محروم
September 14, 2026

مودی حکومت کے دور میں بھارت میں روزگار کے بحران نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ملازمت کی تلاش میں بھارتی نوجوان ابھی گپتا درجنوں انٹرویوز کے باوجود تاحال روزگار حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

ابھی گپتا کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح سے شام تک ان کا تمام وقت صرف کام کی تلاش میں گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سالہ تکنیکی ڈگری مکمل کرنے کے باوجود مناسب روزگار کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔

ابھی گپتا کے مطابق شعبہ ٹیکنالوجی میں طویل عرصے تک ملازمت سے دوری ڈگری کی عملی قدر و قیمت کو متاثر کرتی ہے۔

معروف لیبر اکنامسٹ روزا ابراہم کے مطابق مالی بوجھ کے تحت مجبوری میں کیا گیا کام انسان کا وقار اور مقصدِ حیات چھین لیتا ہے۔

بھارت میں بڑھتی بے روزگاری نے بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔