Monday, 14 September 2026, 10:29:40 am
 
جام کمال کا پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کاروباری اداروں کے روابط مضبوط بنانے پر زور
September 14, 2026

وزیر تجارت جام کمال خان نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کاروباری اداروں کے روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران چیمبر کے چیئرمین اور ممتاز کاروباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرتجارت نے مالیات، ہوا بازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی مہارت سے پاکستان کے استفادے کے مواقع کو اجاگر کیا۔

انہوں نے رابطوں کے فروغ اور ٹرانزٹ روٹس کی ترقی کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی صلاحیت پر بھی زور دیا۔

جام کمال خان نے نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے کیلئے کاروباری برادریوں کے درمیان باقاعدہ روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

وزیرتجارت نے ہانگ کانگ میں پاکستانی برادری کے ارکان اور کاروباری رہنمائوں سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ہانگ کانگ کی معیشت میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔