بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے اور متعدد کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری صفرکردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سے اپنی سرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں۔