مودی دور میں بھارتی سکیورٹی فورسز میں ذہنی دبائو، گرتے مورال اور خودکشیوں کے بڑھتے واقعات نے بھارتی فورسز کے انتظامی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارتی جریدے ڈیکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
رپورٹ کے مطابق قرض اور ذہنی دبا کا شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی۔
لوک سبھا رکن چندر شیکھر آزاد کے مطابق 2021 سے 2025 تک 749 اہلکاروں کی خودکشیاں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ بھارتی جوان ملکی دفاع کے بجائے اپنے نظام کی خامیوں سے لڑ رہے ہیں۔
بھارتی فورسز میں ذہنی دبا اور خودکشیوں کے بڑھتے رجحانات ادارہ جاتی بحران کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں۔