Monday, 22 July 2024, 08:07:58 pm
عوامی بہبود کے منصوبوں کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، احسن اقبال
March 18, 2023

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق افراد کی مدد کیلئے پورے ملک میں کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

یہ بات منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے آج نارووال میں بینظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔احسن اقبال نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کو مالی مدد کی فراہمی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے منصوبوں کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر شازیہ مری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔