Monday, 22 April 2024, 07:27:22 am
وزیراعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو مستحق لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت
March 18, 2023

File Photo

حکومت نے مستحق افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے خصوصی رمضان پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پرپنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کیاجارہا ہے۔تمام مستحق خاندانوں کو پچیس شعبان سے پچیس رمضان تک آٹے کے تین تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔وزیراعظم نے پچیس شعبان سے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔وزیراعظم نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی مستحق افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔