Saturday, 27 April 2024, 09:35:22 pm
گوادر،دہشت گردوں کا حملہ ناکام،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے8 ہلاک
March 20, 2024

سیکورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بلوچ لبریشن آرمی کے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام آٹھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج بی ایل اے کے آٹھ دہشتگردوں نے کمپلیکس کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے سیکورٹی کمپلیکس میں داخل ہونے کے عزائم خاک میں ملادئیے۔

سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے باعث تمام دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔