بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان کے ماہرین اور طلبہ کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
موضوع تھا ''ماہرین ِ تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط کا قیام''
اس تقریب میں چین میں مقیم اعلیٰ سرکاری حکام، نجی شعبے کے نمائندے، ماہرین تعلیم، پاکستانی ماہرین اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین کا ریکارڈ شدہ پیغام پیش کیا گیا جس میں قومی ترقی و خوشحالی کیلئے تعلیم اور صنعت کے شعبوں کے درمیان تعلق کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین افراد کو صنعت میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنے پر پاکستانی سفارتخانے کی خدمات کی تعریف کی۔