Saturday, 27 April 2024, 10:10:34 pm
ڈاکٹرعمر سیف کابچوں کیلئے محفوظ آن لائن ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور
February 21, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے آج کے ڈیجیٹل دور میں بچوں کے لئے محفوظ آن لائن ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں بچوں کو انٹرنیٹ کے خطرات سے بچانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے لئے ایک محفوظ آن لائن ماحول قائم کرے اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے بارے میں ان کی رہنمائی اورمدد کرے۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حفیظ الرحمان نے پی ٹی اے کی جانب سے محفوظ آن لائن ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جس کے تحت قوم کے نوجوانوں اور بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔