Sunday, 28 April 2024, 04:06:16 am
بیراک گولڈ اور ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے چاغی میں ایک تربیتی ادارہ فعال کردیاگیا
March 22, 2024

سونا اور تانبا نکالنے والی کمپین بیراک گولڈ اور ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے چاغی میں ایک تربیتی ادارے کو فعال بنا دیا گیا ہے۔اس ادارے کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت دے کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پہلے BATCH کی تربیت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔