Saturday, 04 May 2024, 08:14:09 am
حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے متعلق بی جے پی کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت
April 22, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت ترجمان نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کی بھارت کی کوششوں کی سخت مزاحمت کریں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

آج سرینگر میں پیش آنے والے ایک ہولناک سانحے کو 27برس مکمل ہو گئے ہیں جب بھارتی فوجیوں نے 1997میں آج کے دن تین بہنوں کی بے حرمتی کی تھی۔

یہ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے ساتھ روارکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کی واضح مثال ہے جنہیں بھارتی قابض افواج کی طرف سے اغوا، بے حرمتی اور غیر قانونی گرفتاری کا سامنا ہے۔

خواتین پر مظالم میں ملوث قابض بھارتی فوجیوں کو آرمڈ فورسزا سپیشل پاورز ایکٹ جیسے ظالمانہ قوانین کے تحت کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق آرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ بھارتی فورسز کو انکے گھناؤنے جرائم پر قانونی کارروائی سے استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں صنفی تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

بھارت کے نام نہاد قومی تحقیقاتی ادارے نے کشمیری عوام کے خلاف جاری گرفتاریوں کی کارروائیوں کے دوران سرینگر میں کئی چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور آزادی حامی لوگوں کو نشانہ بنایا۔