نریندری مودی کی پشت پناہی میں قائم حکومت کے تحت سرینگر میں گروپ بیس کے اجلاس کے خلاف ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سہ پہر باغ میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔عوامی اجتماع باغ کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہوگا۔آزاد جموں و کشمیر کی تمام سیاسی قیادت نے وزیر خارجہ کی جانب سے بھارت مخالف مظاہرے میں شرکت کی تعریف کی ہے اورکہا کہ اس سے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف اور پوری دنیا کو ٹھوس پیغام جائے گا۔