Friday, 26 April 2024, 02:17:58 pm
عمران قوم کواپنی4سالہ غلط طرزحکمرانی کے بارے میں بتائیں:مریم
March 25, 2023

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ قوم کو اپنی چار سالہ غلط طرز حکمرانی کے بارے میں بتائیں جس نے سب کو بے تحاشا مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی میں دھکیلا۔

آج ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو آج رات مینار پاکستان میں ہونے والی ریلی کے شرکاء کو ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ'توشہ خانہ کے تحائف کی چوری اور ٹیریان وہائٹ کے بارے میں بتاناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے اور اس کا جنازہ آج رات کو ہوگا۔