Saturday, 04 May 2024, 03:13:13 pm
وزیراعظم نے وافر ذخائر کے باوجود گندم کی درآمد کی تحقیقات کا حکم جاری کیا:تنویر
April 25, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے وافر ذخائر کے باوجود گندم کی درآمد کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔یہ بات قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر نے قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ملک میں اکتالیس لاکھ ٹن گندم کے ذخائر نظرانداز کرتے ہوئے گندم درآمد کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی درآمد نے صوبوں میں اجناس کی خریداری کے اہداف کو متاثر کیا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ انہوں نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر خریداری شروع کرنے اور گندم کے اہداف بڑھانے کے لئے ایک خط لکھا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے وزیراعظم ان کی سہولت کے لئے مخصوص سبسڈی پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ آئندہ فصل کے سیزن کے لئے کھاد کی فراہمی اور قیمتوں کے تعین کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی سہولت کے لئے بجٹ میں تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔بعد ازاں ایوان کی کارروائی آج سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردی گئی۔