Tuesday, 07 May 2024, 03:15:18 pm
آئی ٹی سیکٹر نے معیشت کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،شیزہ فاطمہ
April 26, 2024

File photo

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور وزیر اعظم آئی ٹی انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

کراچی کے مقامی‌ ہوٹل میں پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کی آئی ٹی انڈسٹری کو ہر ممکن حد تک سپورٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی انڈسٹری کے لئے سہولیات میسر کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ معیشت، گورنس اور سوسائٹی کو ڈیجیٹائز کریں تاکہ عوام کے لئے روزمرہ کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔