وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے چار سو بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں بھیجا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب محنت کشوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی اور اس حوالے سے ان بچوں کے تمام تعلیمی و رہائشی اخراجات لیبر ویلفیئر فنڈ سے ادا کئے جائیں گے۔