Friday, 26 April 2024, 09:20:53 pm
احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے ایک کروڑنوے لاکھ درخواستوں کا اندراج کیاگیا:ثانیہ نشتر
January 28, 2022

حکومت کے احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے ایک کروڑنوے لاکھ درخواستوں کا اندراج کیاگیاہے۔یہ بات غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میںوزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نے اسلام آباد میں احساس راشن رعایت پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ احساس قومی سماجی واقتصادی رجسٹری کواحساس راشن رعایت پروگرام کے تحت متعلقہ مستحق خاندانوں کوامدادکی فراہمی کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پچاس ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے خاندان راشن پروگرام سے استفادہ کرسکیں گے۔اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ خاندانوں کوفائدہ پہنچانے کے لئے کمیٹی نے کابینہ کی طرف سے منظورکئے جانے والے اس طریقہ کارکی توثیق کی جس کے تحت اکتیس ہزارپانچ سوروپے ماہانہ سے کم تنخوا ہ پانے والے سرکاری ملازمین بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔