گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دس طلبا کو چین کے Hebei Jiaotong ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ کورس میں داخلہ دیاگیا ہے۔
ان طلبا کا تعلق گوادر، پسنی، تربت، پنجگور اور سوراب سمیت بلوچستان کے دو دراز علاقوں سے ہے۔
طلبا نے روانگی سے قبل کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور انہیں اعلیٰ تعلیم کا یہ منفرد مواقع فراہم کرنے پر صوبائی حکومت اور پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔