Saturday, 27 April 2024, 11:09:09 am
پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا
March 28, 2024

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔