Sunday, 28 April 2024, 02:59:52 pm
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی،6دہشت گرد ہلاک
March 28, 2024

آج شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گر د مارے گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا سمیت دہشت گردی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری ہے۔