Monday, 29 April 2024, 04:26:03 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
March 29, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی حصوں میں گرد آلود طوفان اور ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بیس کراچی چوبیس پشاور سترہ کوئٹہ گیارہگلگت تیرہ مری سات اور مظفر آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں،Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بیس،Leh دو، پلوامہ اورشوپیاں گیارہ ،اننت ناگ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔