خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) ملک میں زراعت اور شعبہ حیوانات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے گرین کارپوریٹ initiativeاور گرین لائیو سٹاک initiative کے ذریعے اہم اقدامات کر رہی ہے۔
ان اقدامات کا مقصد زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے جو پاکستان میں تحفظ خوراک کے لیے ناگزیر ہے۔